فوق الشعور

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جس کے اندر آگاہی بہت بڑھی ہوئی ہو، بلند آگاہی والا، واقفیت سے بھرپور۔ "انگریزی میں اور اردو میں فوق الشعور کی اصطلاح وضع کی گئی ہے۔"      ( ١٩٨١ء، افکار و اذکار، ٨٨ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت فوق کو حرف تخصیص ا ل کے ذریعے اسی زبان سے مشتق اسم شعور کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "افکار و اذکار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جس کے اندر آگاہی بہت بڑھی ہوئی ہو، بلند آگاہی والا، واقفیت سے بھرپور۔ "انگریزی میں اور اردو میں فوق الشعور کی اصطلاح وضع کی گئی ہے۔"      ( ١٩٨١ء، افکار و اذکار، ٨٨ )